MAD Pakistanموسیقی، مشہور شخصیات اور پاپ کلچر
تفریح

مٹی دے باوے: بالا کو کس نے مارا؟ فینز کے دماغ ہل گئے!

گرین انٹرٹینمنٹ پر چلنے والا ڈراما "مٹی دے باوے" اس وقت نشر ہو رہا ہے۔ سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن، فائزہ افتخار کی رائٹنگ اور تحریم چوہدری اور نینا کاشف کی پروڈکشن میں بنا یہ ڈراما ملینز میں ویوز اور اچھی ٹی آر پی ریٹنگز حاصل کر رہا ہے۔ ماہرہ خان، وہاج علی، امر خان، جنید خان اور سید رمبو سمیت کئی ہنر مند اداکار اس میں شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جس میں ڈرامے کے آنے والے پلاٹ ٹوئسٹ کا اشارہ دیا گیا ہے۔ اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بالا ایک نامعلوم نوجوان گن مین کے ہاتھوں مبینہ طور پر مارا گیا ہے۔ مداح اندازے لگا رہے ہیں کہ بالا سے کون بدلہ لے گا۔

اس وائرل کلپ نے فینز میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگا رہا ہے۔ بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ قمر انسا کا بیٹا قادر ہی بالا سے اپنا بدلہ لے گا اور اسے مار ڈالے گا۔

دوسری جانب، کچھ اور فینز کا خیال ہے کہ بلّو کا بیٹا اپنے باپ کا بدلہ لے گا اور بالا کا کام تمام کرے گا۔ ایک مداح کا کہنا تھا، "بلّو کا بڑا بیٹا بالا کو گولی مارے گا"۔ کچھ کے مطابق بلّو کا کوئی خاص ملازم یہ کام کرے گا، جبکہ ایک اور اندازہ یہ ہے کہ پھجے کا بیٹا بالا کو مارے گا، کیونکہ بالا نے پھجے کو مارا تھا۔ ایک ناظر کے خیال میں بلّو اپنے بچوں کو اس معاملے میں نہیں پڑنے دے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے کے میکرز نے ہمارے لیے کیا سرپرائز رکھا ہے! آپ کے خیال میں قاتل کون ہو سکتا ہے؟

عوامی ذرائع، وکی پیڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی معلومات کے ساتھ۔