Jennifer Lawrence کا Mystique بننے سے صاف انکار: absolutely f***ing not!

Jennifer Lawrence نے واضح کر دیا ہے کہ X-Men کی دنیا میں واپسی تو ٹھیک ہے، لیکن Mystique کے کردار کے لیے وہ گھنٹوں میک اپ چیئر پر دوبارہ نہیں بیٹھنے والی ہیں۔
اس اوسکر ونر امریکی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ Mystique کا کردار نبھانے پر غور کریں گی، تو انہوں نے صاف جواب دیا کہ وہ کبھی نہیں کہتیں، مگر Mystique بننے کا امکان بالکل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح ٹھنڈی ایئر برشنگ، ان کی گدگدی والی جلد، اور لمبا پروسیس ان کی نیند اور صبر پر بھاری پڑتا تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "آپ جانتے ہیں کہ ایئر برشنگ کتنی ٹھنڈی ہوتی ہے؟ اور مجھے گدگدی ہوتی ہے۔ میں نے سیکھا کہ میں کتنی کم نیند میں کام کر سکتی ہوں اور کیا ہو سکتا ہے انسان کے دماغ کے ساتھ جب آپ اپنی حد تک پہنچ جائیں۔ اور صبر!"
Jennifer Lawrence نے 2011 سے 2019 کے درمیان چار فلموں میں Mystique کا کردار نبھایا تھا، مگر میک اپ کا حصہ انہیں کبھی پسند نہیں آیا۔ 2014 میں ایک ٹی وی شو میں وہ اس تکلیف دہ سیٹ اپ کے بارے میں مذاق بھی کر چکی تھیں، جہاں انہوں نے اسٹنٹ کو اپنا سب سے پسندیدہ حصہ بتایا تھا، جبکہ سب سے ناپسندیدہ حصہ پینٹ کو قرار دیا تھا۔
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پر اس سارے معاملے کو دوبارہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہر بار آٹھ گھنٹے کا کام تھا اور اس میں باڈی پینٹ اور گلو خوب استعمال ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ اس کردار کے لیے تیار ہونے میں ان کے بالوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا، جب ایک ہی دن میں انہیں کئی رنگوں میں ڈائی کیا گیا تھا۔ اب بتائیں، اتنا 'پین فل' کام دوبارہ کون کرنا چاہے گا؟
