فیصل قریشی کا نیا فٹنس لک: "عمر کوئی بہانہ نہیں!"

نامور پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی فٹنس کا زبردست اپ ڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز اور بائسپس دکھاتے ہوئے بتایا کہ فزیکل فٹنس کے لیے صحیح خوراک، مستقل مزاجی اور ڈسپلن کتنا ضروری ہے۔
قریشی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ چھ سال سے ورزش کر رہے تھے لیکن خوراک کی اہمیت انہیں صحیح معنوں میں صرف دو سال پہلے سمجھ آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ، "یہ صرف اس بارے میں نہیں ہے کہ آپ کتنی محنت سے ٹریننگ کرتے ہیں؛ یہ اس بارے میں ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کتنا کھاتے ہیں، کب کھاتے ہیں اور آپ کا جسم اصل میں کیا چاہتا ہے یہ سمجھنا ضروری ہے۔"
انہوں نے صحیح ورزش کے انتخاب، جسم کو مناسب آرام دینے اور ضروری وٹامنز لینے پر بھی زور دیا۔ اداکار کے مطابق، ان کے فٹنس سفر نے انہیں سکھایا ہے کہ ترقی صرف ورزش کی شدت بڑھانے پر منحصر نہیں ہوتی۔
انہوں نے لکھا کہ ترقی کا انحصار صرف زیادہ محنت پر نہیں بلکہ سمجھداری سے کام کرنے پر ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ نتائج حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ اگر صحیح معلومات، مستقل مزاجی اور ڈسپلن ہو تو نتائج پھر بھی مل سکتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں سب کے لیے ایک تگڑا پیغام دیا، "عمر کوئی بہانہ نہیں ہے۔ ترقی کی کوئی عمر کی حد نہیں ہوتی۔" بالکل ٹھیک کہا ہے یار، ہماری تو حوصلہ افزائی ہو گئی، اب آپ کب شروع کر رہے ہیں؟
