دلجیت دوسانجھ کا انڈور کنسرٹ 15 نومبر کو ہوگا، '101 فیصد آ رہے ہیں'

دلجیت دوسانجھ نے انڈور کنسرٹ سے جڑی تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کنسرٹ 15 نومبر کو مقررہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔ ان کا یہ اعلان ایونٹ سے منسلک بم کی دھمکیوں کے سلسلے کے درمیان سامنے آیا۔
گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے 10 نومبر کو انسٹاگرام لائیو پر ان رپورٹس کا جواب دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ شہر میں اپنی شرکت پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر بھی تنقید کی اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا: "15 تاریخ کو انڈور آ رہے ہیں، 101 فیصد آ رہے ہیں! سب سے پہلے آ کر پوہا کھائیں گے، پھر انرجی لے کر پھر چک دے پھٹے"۔
پوہا کھانے کے بعد پورے جوش کے ساتھ کنسرٹ میں چک دے پھٹے کرنے کا وعدہ تو ہو چکا، اب انڈور والے اپنے پوہے کا انتظام پہلے سے کر لیں — 15 نومبر زیادہ دور نہیں۔
