’محبت‘ ڈرامے میں شاہویر کدوانی اور ثمینہ احمد کے سین پر انٹرنیٹ کیوں غصے میں ہے؟

جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا نیا ڈراما ’محبت‘، جس میں فیروز خان، نوال سعید، شاہویر قادری اور آینہ آصف شامل ہیں، اس وقت کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ مگر اس ڈرامے کا سارا محور شاہویر کدوانی کا انتہائی میکو کردار بن گیا ہے، جو ان کی عمر اور تجربے سے میل نہیں کھاتا۔
اب ڈرامے کی آٹھویں قسط کا ایک نیا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اور عوام کو پھر سے کاسٹ کو ٹرول کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس سین میں شاہویر کدوانی اور ثمینہ احمد کے درمیان ایک ٹکراؤ دکھایا گیا ہے، جو ہمیں سچ پوچھو تو بہت زیادہ ڈرامائی اور اوور دی ٹاپ لگا۔ انٹرنیٹ کو تو بس بہانہ چاہیے، اور اس سین نے بھرپور موقع فراہم کر دیا۔
سین میں انتہائی غصے سے بھرے ڈائیلاگ بولنے کا انداز، اور گلاس پھینکنا وغیرہ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس سین اور خاص طور پر شاہویر کدوانی کی پرفارمنس پر کافی ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو کہہ ڈالا کہ ”اسے ٹرول مت کرو۔ میرے بغیر۔“ جب کہ ایک اور نے تو گلاس کو ہی بہترین اداکار قرار دے دیا، لکھا ”گلاس اس سین کا بہترین اداکار تھا۔“ اور کچھ نے تو کہہ دیا ”کاجو کو غصہ آ گیا“۔ یہ صرف چند مثالیں ہیں کہ کس طرح پورے سین پر ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔
اس سب ڈرامے بازی میں آپ کا کیا خیال ہے، کیا واقعی یہ سین اتنا خراب تھا؟
