دُرفشاں سلیم کا ایک ہی جیسا لُک، سوشل میڈیا میں چھڑ گئی بحث

پاکستانی اداکارہ دُرفشاں سلیم نے لام فیشن ویک میں معروف فیشن لیبل مہا آفیشل کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔ وہ ایک پیچ رنگ کے لہنگے میں بے حد حسین لگ رہی تھیں، لیکن یہ لباس فوراً سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں آ گیا اور اس کا موازنہ ماورا حسین کے 2024 کے لُک سے کیا جانے لگا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ 2024 میں مہا آفیشل نے ماورا حسین کو بھی اپنا شو اسٹاپر بنایا تھا اور انہوں نے بھی اسی طرح کا لباس پہنا تھا۔ اب جب دُرفشاں نے بھی ایسا ہی کچھ پہن لیا تو لوگوں نے برانڈ کے اسٹائلنگ کے انتخاب پر سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ کچھ صارفین نے تو دونوں اداکاراؤں کی تعریف کی کہ وہ دونوں اس لباس میں کمال لگ رہی تھیں، لیکن بہت سے لوگوں نے یہ بھی پوچھا کہ دُرفشاں جیسی مشہور اسٹار کو کوئی منفرد ڈیزائن کیوں نہیں دیا گیا؟
ایسا تو بھئی چلے گا نہیں، تھوڑی تو creativity دکھا دیتے مہا آفیشل والو! لگتا ہے یہ لوگ recycle mode پر چلے گئے ہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمارے ستارے ہمیشہ نئے اور منفرد انداز میں نظر آئیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
