ناشتر کی Boat Scene پہ سوشل میڈیا کا بھونچال!

Geo TV پر نشر ہونے والے ڈرامے 'ناشتر' کی اب تک بیس اقساط آ چکی ہیں۔ یہ ڈرامہ اپنی ابتدا سے ہی کچھ زیادہ ہی رومانوی اور 'حد سے بڑھے ہوئے' سینز کی وجہ سے خبروں میں رہا ہے۔
تازہ ترین قسط میں بریرہ اور شاہ داؤد کے درمیان ایک Boat Scene دکھایا گیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خوب ٹرولنگ شروع کر دی۔ ایک فین نے تو یہ تک کہہ دیا، "یار حد ہے، کبھی حقیقت کے قریب بھی فلم بنا لو، کیا سستا سین تھا!"
ایک اور صارف نے لکھا، "لگتا ہے دانش تیمور ایسے رومانوی سینز کے لیے بہت بے چین اور بے تاب ہیں۔" جبکہ ایک اور نے دانش تیمور کو ایسے سینز کرتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
ایک فین نے ڈرامے کو ناقص اداکاری والا سستا شو قرار دیا، جبکہ ایک اور نے اسے فضول ڈرامہ کہا۔ یار، جب دیکھنے والوں کو مزہ نہ آئے تو پھر ایسی Boat Rides کا فائدہ؟
عوامی ذرائع، وکی پیڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی معلومات کے ساتھ۔
