مومنہ اقبال کا یوٹیوب کی کمائی پر طنزیہ وار!

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ ایک حالیہ تنازعے کو پبلسٹی حاصل کرنے اور یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ مومنہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے اتنے پیسے کما لیے ہیں کہ اب انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ خرچ کہاں کریں۔
ایک وائرل ویڈیو میں، مومنہ اور ان کے شوہر نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے یوٹیوب کو ہی ان کا چینل بند کرنا پڑے کیونکہ یہ پلیٹ فارم انہیں اتنا معاوضہ ادا کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
یہ ریمارکس دراصل ان دعووں پر ایک کرارا طنزیہ وار تھے کہ مومنہ نے اپنی مقبولیت بڑھانے اور اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ناظرین کی تعداد جمع کرنے کے لیے اس تنازعے کا سہارا لیا ہے۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال نے "Momina Hamza" کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل رواں مہینے ہی شروع کیا ہے اور اس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ اب اگر کوئی محنت کر کے پیسے کما رہا ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟
