حسن رحیم کا نیویارک لُک: انڈر سائز جیکٹ، انڈر شرٹ غائب

پاکستان کے ہِٹ گلوکار حسن رحیم، جو اپنے گانوں جیسے 'جونا'، 'وشز' اور 'پیچھے ہٹ' کے لیے جانے جاتے ہیں، حال ہی میں نیویارک کے سینٹرل پارک میں نظر آئے۔ وہ اپنی ہِٹ یوٹیوب سانگ 'رنگین' پر پرفارم کر رہے تھے، جسے صرف تین ہفتوں میں 27 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ لیکن اس بار ان کی موسیقی سے زیادہ چرچا ان کے لباس کا ہو رہا ہے۔
حسن رحیم نے نیویارک میں پرفارمنس کے دوران ایک کژوئل لُک اپنایا، جس میں انہوں نے ایک انڈر سائز سیاہ لیدر جیکٹ پہنی تھی اور اس کے ساتھ میچنگ پینٹ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ انہوں نے جیکٹ کے نیچے کوئی انڈر شرٹ نہیں پہنی تھی، جس کی وجہ سے حرکت کرتے وقت ان کا پیٹ بار بار نظر آ رہا تھا۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے حسن رحیم کی اس سٹائلنگ پر شدید تنقید کی ہے۔ کئی لوگوں نے تو مذاق میں یہ تک کہہ دیا کہ ان کی 'آوارا' (aura) نیگیٹو میں چلی گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ لوگ ہمیشہ اس طرح کی عجیب ڈریسنگ کیوں کرتے ہیں؟ یہ بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔" دوسروں نے ان کے پیٹ دکھانے اور فٹنس پر بھی تنقید کی۔ کچھ لوگوں نے کنسرٹ میں ڈانس کرنے والے ہجوم کو بھی 'کلون' (clowns) سے تشبیہ دے ڈالی۔
