MAD Pakistanموسیقی، مشہور شخصیات اور پاپ کلچر
تفریح

بلال عباس اور سبینا فاروق کے "من جوگی" کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا ہلا ڈالا!

ڈرامہ "من جوگی" کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور شوٹنگ بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ حال ہی میں کرداروں کی پہلی جھلک ریلیز کی گئی ہے جس میں بلال عباس خان اور سبینا فاروق کو رومینٹک جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جب کہ گوہر رشید اس میں منفی کردار نبھا رہے ہیں۔

بلال عباس خان کے فینز ابھی سے اس ڈرامے کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ مداحوں کا جوش و خروش خاص طور پر ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد بڑھ گیا ہے اور سب مکمل پریمیئر کے منتظر ہیں۔

سبینا فاروق، جو 'تیرے بن' میں حیا کا کردار نبھا کر کافی پہچان بنا چکی ہیں، اور گوہر رشید، دونوں کے مداح بھی اس آنے والے سیریل کے لیے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ڈرامہ مداحوں کی توقعات پر کتنا پورا اترتا ہے؟

عوامی ذرائع، وکی پیڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی معلومات کے ساتھ۔