نیلم منیر نے بیٹے محمد ہمدان کی پہلی تصویر شیئر کردی، دل خوش ہو گیا!

پاکستانی ایکٹریس نیلم منیر نے آخر کار اپنے ننھے شہزادے، محمد ہمدان، کو دنیا سے ملوا ہی دیا۔ دبئی کے ایک ہسپتال سے انہوں نے بیٹے کے ساتھ ایک انتہائی پیاری تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی،
نیلم نے اپنے بیٹے کا نام محمد ہمدان بتایا اور اسے اپنی 'پوری دنیا' اور 'سب سے بڑی نعمت' قرار دیا۔ ان کے الفاظ میں، The moment I became someone’s whole world. Alhamdulillah. My little prince, Mohammad Hamdan. My answered dua, my greatest blessing. یہ پڑھ کر تو ہر ماں کے دل کی بات سمجھ میں آ گئی۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، نیلم اپنی ذاتی زندگی کافی پرائیویٹ رکھتی ہیں، اس لیے اس تصویر میں بھی انہوں نے اپنے بیٹے کا چہرہ ایک لال دل والے ایموجی سے چھپایا ہوا تھا تاکہ اس کی پرائیویسی کا خیال رکھا جا سکے۔ لیکن اس سے بھی ان کی خوشی چھپی نہیں رہ سکی۔
اس اعلان کے فورا بعد، فینز اور ساتھی سلیبرٹیز کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ منال خان، اریج محی الدین اور اشنا شاہ جیسی مشہور شخصیات نے بھی نیلم کو مبارکباد دی اور ننھے محمد ہمدان کے لیے دعائیں بھیجیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر نے دسمبر 2024 میں محمد راشد سے دبئی میں شادی کی تھی اور تب بھی انہوں نے شادی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ لیکن اس کے بعد بھی وہ اپنی ذاتی معاملات کو نجی رکھنا ہی پسند کرتی تھیں۔
ڈراموں اور فلموں کی یہ فیمیلیر فیس اب ایک نئے رول میں آ گئی ہیں، مدرہڈ کا یہ نیا سفر ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم تو بس یہی کہیں گے، 'ماشاءاللہ! محمد ہمدان کو نظر نہ لگے!' اس نئے چیپٹر کے لیے نیلم کو بہت بہت مبارک ہو!
