ایمان فاطمہ نے سابق شوہر راجب بٹ کے خلاف جہیز اور بچوں کے اخراجات کیلئے درخواست دائر کر دی

ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری میں ایمان فاطمہ اور راجب بٹ کی طلاق ایک ہائی پروفائل بریک اپ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ ایمان فاطمہ نے اب لاہور کورٹ میں راجب بٹ کے خلاف ایک نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں جہیز کا سامان واپس کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ اخراجات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق، شادی کے وقت ایمان کے والدین نے 8,792,500 روپے مالیت کا جہیز دیا تھا جو تاحال راجب بٹ کے خاندان نے واپس نہیں کیا۔ اس کے علاوہ، ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان کے مالی اخراجات کے لیے نومبر 2025 سے بالغ ہونے تک ماہانہ 500,000 روپے اور اپنے ذاتی اخراجات کے لیے 200,000 روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ راجب بٹ ایک مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں اور لاکھوں میں کماتے ہیں۔
ایمان اور راجب نے دسمبر 2024 میں شادی کی تھی، لیکن صرف ایک سال بعد 2025 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔ ان کا ایک بیٹا کیوان راجب بٹ بھی ہے۔ بچے کی پیدائش کے باوجود دونوں کے درمیان صلح نہ ہو سکی، اور راجب نے بارہا کہا کہ وہ سابقہ اہلیہ کے ساتھ صلح نہیں چاہتے، حالانکہ ایمان نے کافی کوششیں کیں۔ راجب بٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کی طلاق فائنل ہو چکی ہے۔
اس سب کے باوجود قانونی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔ گارڈین کورٹ نے راجب بٹ کو نوٹس جاری کر کے 23 اکتوبر کو جواب طلب کیا ہے۔
