تاریک کمرہ؟ نو ٹینشن! یہ 7 رنگ آپ کے گھر کو بنا دیں گے چمکدار اور سٹائلش

اکثر ہمارے گھروں میں ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جہاں سورج کی کرنیں پہنچنے سے پہلے ہی ہمت ہار دیتی ہیں۔ یہ چاہے کوئی چھوٹا سا کونا ہو، پرانے گھر کا کوئی حصہ، یا نیا اپارٹمنٹ جہاں کھڑکیاں صرف دکھاوے کے لیے ہیں، روشنی کے لیے نہیں۔ ایسا کمرہ دیکھ کر لگتا ہے بس یہاں اندھیرے میں چائے پی جائو اور چھپ کر بیٹھے رہو۔ مگر آج کی جنریشن جو ہر کونے میں اچھی وائبز ڈھونڈتی ہے، ان تاریک کمروں کا کیا کرے؟
آج کل صرف کپڑوں کا سٹائل نہیں، گھر کا بھی سٹائل ہوتا ہے۔ ایک ایسا کونا جہاں بیٹھ کر آپ آرام سے چِل کر سکیں، دوستوں کو بلا سکیں، اور اپنی شخصیت جھلک سکے۔ اور اس شخصیت کو چمکانے کے لیے دیواروں کا رنگ سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بات صرف رنگ کی نہیں ہوتی، بات ہوتی ہے روشنی کے ریفلیکشن کی اور اس رنگ سے آپ کے دل کو کیسا سکون ملتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ صرف سفید رنگ ہی استعمال کریں، کچھ گہرے رنگ بھی صحیح طریقے سے روشنی کو ریفلیکٹ کر کے کمرے کو بڑا اور روشن دکھا سکتے ہیں۔ چلیں دیکھیں کون سے 7 رنگ آپ کے تاریک کونے کو روشن کر دیں گے:
1. گہرا گرے (گرم انڈرٹونز کے ساتھ): ایک ایسا گہرا گرے جو کمرے کو کوَزی اور ریلیکسنگ وائب دیتا ہے۔ اگر آپ شام کو کتاب پڑھنے یا فلمیں دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو یہ رنگ بہترین ہے۔ لکڑی کے فرنیچر، رنگین قالینوں اور سجاوٹ کے ساتھ اس کی جوڑی کمال کی لگتی ہے، کمرے کو ایک سٹائلش اور مضبوط کردار ملتا ہے۔
2. گرم سفید: ہاسپٹل والی سفیدی نہیں، بلکہ ایک ایسا سفید جو آپ کو صبح کی نرم دھوپ جیسا احساس دے۔ یہ تاریک کمروں کو بڑا اور زیادہ کھلا ہوا دکھاتا ہے۔ اگر آپ کو منیمال اور صاف ستھرا لُک پسند ہے لیکن کوَزی وائب بھی چاہیے تو یہ پرفیکٹ انتخاب ہے۔ کھڑکیوں کے پاس یہ اور بھی چمکتا ہے اور روشنی کو بہترین طریقے سے ریفلیکٹ کر کے کمرے میں مثبت توانائی لے آتا ہے۔
3. گہرا سبز مائل نیلا: یہ رنگ آپ کے تاریک کمرے میں جان ڈال دیتا ہے۔ دن کے مختلف حصوں میں یہ اپنا رنگ بدلتا ہے، کبھی ہرا نظر آتا ہے تو کبھی نیلا، اس سے کمرے میں رنگوں کا ایک خوبصورت کھیل شروع ہو جاتا ہے جو آنکھوں کو بہت بھاتا ہے۔ یہ ایک ایکسنٹ وال یا گھر کے دفتر کے لیے زبردست ہے جہاں آپ کو شخصیت تو چاہیے مگر اوور بھی نہیں لگنا چاہیے۔
4. گرم گریج (گرے اور بیج کا ملاپ): نہ بہت ٹھنڈا گرے، نہ بہت بورنگ بیج۔ یہ ایک ایسا کینوس ہے جس پر آپ کسی بھی سٹائل کی سجاوٹ کر سکتے ہیں۔ ہر قسم کی روشنی کے ساتھ ڈھل جاتا ہے، کمرے کو کھلا اور گرم رکھتا ہے۔ لونگ رومز اور ڈرائنگ رومز کے لیے بہترین ہے جہاں آپ کو ایک ساتھ کھلا اور کوَزی دونوں احساس چاہیے ہوں۔
5. چنچل گلابی: دلہن والا گلابی نہیں، بلکہ ایک ہلکا خوشگوار گلابی جو کمرے کو ایک پیارا سا کردار دیتا ہے۔ ڈائننگ روم، محدود روشنی والے کمروں، یا بچوں کے کمروں کے لیے یہ ایک اچھا انتخاب ہے۔ یہ کمرے کو خوشگوار اور زندہ دل بناتا ہے، سٹائل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیے بغیر۔
6. ٹھنڈا پُرسکون نیلا: یہ نیلا آپ کے کمرے کو پُرامن وائبز اور مکمل سکون دیتا ہے۔ سونے کے کمروں یا آرام کرنے کی جگہوں کے لیے آئیڈیل ہے کیونکہ یہ دن بھر کی ہنگامہ آرائی سے ایک چھٹکارے کا احساس دلاتا ہے۔ اس کی ہلکی دھندلی شیڈ کمرے میں گہرائی پیدا کرتی ہے مگر اسے ضرورت سے زیادہ تاریک نہیں بناتی۔
7. گہرا سبز مائل گرے: یہ رنگ آپ کے کمرے میں اسرار اور سٹائل کا ایک بہترین امتزاج لاتا ہے، مگر کمرے کو بھاری نہیں کرتا۔ ان دیواروں کے لیے بہترین ہے جہاں روشنی کم آتی ہو۔ یہ کوَزی اور سوفیسٹیکیٹڈ دونوں وائبز دیتا ہے، اور لکڑی یا دھاتی سجاوٹ کے لیے ایک بہترین پس منظر بناتا ہے۔ آپ کا کمرہ ایک دم الگ اور خاص نظر آئے گا۔
تو دیکھا آپ نے؟ صحیح رنگوں کے ساتھ تاریک سے تاریک کمرہ بھی روشن، کوَزی اور سٹائلش بن سکتا ہے۔ روشنی اور رنگوں کے ساتھ کھیلیں، اپنی پسندیدہ وائبز لائیں، اور اپنے گھر کو اپنی سب سے پسندیدہ جگہ بنائیں۔ ایک چھوٹی سی رنگوں کی تبدیلی پورے گھر کا موڈ بدل سکتی ہے۔ تو کب شروع کر رہے ہیں یہ میک اوور؟
