MAD Pakistanموسیقی، مشہور شخصیات اور پاپ کلچر
تفریح

کومل عزیز کے بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر ملاکھڑا، اداکارہ کا کرارا جواب

پاکستان کی سابق اداکارہ اور ماڈل کومل عزیز خان، جو اپنے معصوم کرداروں کی وجہ سے بہت پسند کی جاتی تھیں، آج کل اپنی اداکاری سے بریک لے کر ایک کامیاب کاروباری خاتون بن چکی ہیں۔ وہ اپنے کلودنگ برانڈ ’اومال بائی کومل‘ کی مالکن ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 1.6 ملین فالوورز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

حال ہی میں، کومل نے اپنے آنے والے کلیکشن کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا، جس میں ان کی نئی لُک نے سب کو چونکا دیا۔ ناظرین نے ان کے وزن میں نمایاں اضافے پر حیرانی کا اظہار کیا اور کئی لوگوں نے ان کی صحت یا طرز زندگی کے بارے میں تشویش ظاہر کی۔ صارفین کے مطابق، کومل اپنے ڈرامہ کیریئر کے دبلی پتلی انداز سے کافی مختلف نظر آئیں۔

کومل کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی آن لائن ایک بحث چھڑ گئی، جہاں لوگوں نے ان کے وزن بڑھنے پر تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے لکھا، ”آپ کو کیا ہوا؟ آپ کا اتنا وزن بڑھ گیا ہے، وہ بھی اتنے کم وقت میں۔“

ان کمنٹس پر کومل عزیز خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”عورتوں کو دوسری عورتوں سے مہربانی سے پیش آنا چاہیے، اور یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ایسی باتیں ایک اور عورت کی طرف سے آرہی ہیں۔“ جب ایک اور صارف نے ان کے اچانک وزن بڑھنے کے بارے میں سوال کیا، تو کومل نے جواب دیا کہ ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں۔

دوسری طرف، کچھ مداحوں نے کومل کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ بھی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور یہ لُک ان پر بہت سوٹ کرتا ہے۔

عوامی ذرائع، وکی پیڈیا، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی معلومات کے ساتھ۔