ڈاکٹر زی خان کا لیلیٰ کو بادشاہ سلامت پر ہنسا دینے والا جواب

تماشا سیزن میں ڈاکٹر زی خان اور لیلیٰ کی دوستی سب کی نظروں میں تھی، اور دونوں ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے۔ اب ان کا ایک اور ’بنٹر‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں ڈاکٹر زی خان نے وہی کہہ دیا جو ہر کوئی لیلیٰ کو کہنا چاہتا تھا۔
ہوا یوں کہ لیلیٰ حسبِ معمول کیمروں کے سامنے اپنے "بادشاہ سلامت" کی تعریفوں کے پُل باندھ رہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بادشاہ کی آنکھیں اور مسکراہٹ بہت پسند ہے۔ اور بس پھر کیا تھا، ڈاکٹر زی خان نے بیچ میں کود کر لیلیٰ کو یاد دلایا کہ وہ یہاں ٹرافی کے لیے آئی ہیں۔
اسی دوران سمیہ نے بھی بات میں ٹانگ اڑائی اور لیلیٰ کو بتایا کہ بادشاہ سلامت تو شادی شدہ ہیں اور ان کی بیوی بھی ہے۔ لیلیٰ نے جواب دیا کہ بادشاہ شادی شدہ ضرور ہیں، لیکن کسی کی شخصیت تو پسند کی جا سکتی ہے۔ یہ کلپ اب ہر جگہ چھایا ہوا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کو ڈاکٹر زی خان کی یہ صاف گوئی بہت پسند آئی۔ ایک صارف نے لکھا، "پہلی بار ڈاکٹر زی سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔" ایک اور کا کہنا تھا کہ لیلیٰ کا یہ انداز شرمناک ہے۔
