عروسہ قریشی کی انسٹاگرام سٹوریز: کیا بلال قریشی سے علیحدگی کے اشارے ہیں؟

عروسہ قریشی، جو ایک معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ہیں، نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوریز سے سب کو چونکا دیا ہے۔ ان سٹوریز میں انہوں نے اپنے شوہر بلال قریشی سے علیحدگی کے واضح اشارے دیے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔
عروسہ اور بلال قریشی کا شمار شوبز کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ دونوں نے 14 فروری 2015 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے سُہان اور رومان ہیں۔ یہ جوڑا ہمیشہ اپنی خوبصورت کیمسٹری اور خاندانی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے مشہور تھا، جسے دیکھ کر مداح ہمیشہ خوش ہوتے تھے۔
لیکن اب عروسہ کی انسٹاگرام سٹوریز دیکھ کر مداح پریشان ہیں۔ انہوں نے لگاتار چار سٹوریز پوسٹ کیں جن میں cheating اور infidelity کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ ایک سٹوری میں بے وفائی کرنے والے مردوں کا ذکر تھا، جبکہ دوسری میں لکھا تھا کہ ”Cheating is not a mistake but a choice“ یعنی ”دھوکہ دینا کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے“۔
تیسری سٹوری ان مردوں کے بارے میں تھی جو اپنی بیویوں کو پسند نہیں کرتے اور دوسروں عورتوں کی تعریف کرتے پھرتے ہیں۔ چوتھی سٹوری میں ایسے مردوں کو نشانہ بنایا گیا جو گناہ کرتے ہیں اور پھر بار بار معافی مانگ کر اپنے گناہوں کو دھونے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان سٹوریز کے علاوہ، عروسہ نے بلال قریشی کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کر دیا ہے، اگرچہ بلال ابھی بھی انہیں فالو کر رہے ہیں۔ یہ سارا ماجرا دیکھ کر مداحوں کو یقین نہیں آ رہا کہ ان کی پسندیدہ جوڑی میں سب ٹھیک نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے غم اور مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا، ”اگر یہ جوڑا بھی ٹوٹ گیا، تو پھر کوئی بھی جوڑا ٹوٹ سکتا ہے۔“
ایک مختلف رائے بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک صارف نے کہا کہ انہیں یہ جوڑا ہمیشہ سے ”فیک کپل“ لگتا تھا۔
