ہیرا سومرو نے سینئر اداکاراؤں کو دوٹوک جواب دے دیا

اداکارہ ہیرا سومرو نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی سینئر اداکاراؤں کے 'عجیب رویے' پر کھری کھری سنا دی۔
ہیرا کا کہنا ہے کہ جن پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے، ان میں سے بہت سے سے وہ چھوٹی ہیں، لیکن صرف بچے ہونے کی وجہ سے انہیں عمر میں بڑا سمجھا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں خاص بات یہ ہے کہ یہ رویہ صرف سینئر خواتین اداکاراؤں کا ہے، مرد اداکاروں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے وضاحت کی کہ شادی کم عمری میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ماں بننے سے ان کی عمر اچانک بڑھ گئی یا وہ سینئر کولیگز کی ہم عمر ہو گئیں۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا: "مہربانی کرکے میری عمر چھوڑ دیں اور اپنی فکر کریں۔"
اپنے بے باک پیغام کو مزید تقویت دینے کے لیے، ہیرا نے شادی کی تصویر کے ساتھ سمرائی بلیڈ کا گانا "FAAAHHH" بھی لگایا۔ ہیرا سومرو 'تیرے بن' اور 'جانِ جہاں' جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔
