بابراعظم کی نئی اننگز: اب فٹنس بھی 'کپتان' کے اسٹائل میں!

پاکستان کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم، زیرو بیونڈ ویلنس کے ساتھ ان کی شراکت کا اعلان ہوا ہے جس میں بابر اعظم کے نام سے فٹنس اور ویلنس پروڈکٹس کی ایک پوری رینج آنے والی ہے۔ بھئی، اب صرف فیلڈ میں ہی نہیں، آپ کے گھر میں بھی 'بابراعظم کی فٹنس' کا سین بننے والا ہے!
اس پارٹنرشپ کا سیدھا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر کے لوگ اپنی صحت پر ذرا زیادہ دھیان دیں۔ مطلب، اب اگر آپ جم نہیں جا سکتے یا جانے کا موڈ نہیں بن رہا، تو کوئی بات نہیں۔ یہ ویلنس برانڈ اور بابر اعظم مل کر پاکستان بھر کے لوگوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اب ذرا پروڈکٹس کی لسٹ دیکھیں۔ کیا کیا نہیں ہے اس میں! مساج چیئر، فٹ مساجر، مساج گن (کس کو درد ہے؟)، ٹریڈمل (کیوں سڑکوں پہ دوڑیں جب گھر پہ بھاگ سکتے ہو؟)، ایلیپٹیکل بائیک، ڈیجیٹل سکیل اور ہاں، سکس پیک مشین بھی! مطلب یہ کہ ایکسرسائز، آرام، ریکوری، اور اپنی فٹنس مانیٹر کرنا، سب کچھ گھر بیٹھے آرام سے ہو جائے گا۔ ویلنس کا پورا پیکیج!
زیرو بیونڈ ویلنس کے سی ای او عاصم خان نے کہا، “ہم زیرو بیونڈ ویلنس کو ایک ایسے برانڈ کے طور پر بنانا چاہتے ہیں جو واقعی پاکستانیوں کی صحت اور ویلنس پر توجہ دے۔ بابر اعظم کے ساتھ یہ شراکت اس سفر میں ایک اہم قدم ہے۔” خان صاحب کی بات تو ٹھیک ہے، جب کپتان ہی خود اس میں شامل ہو تو پھر تو ویلنس کو سنجیدگی سے لینا ہی پڑے گا!
تو اب بتائیں، کیا آپ بھی بابر اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے گھر میں ایک منی جم بنانے والے ہیں، یا ابھی بھی 'آج نہیں، کل سے' والی پالیسی پر ہی قائم رہیں گے؟
