اسماء عباس نے والد احمد بشیر کی دو شادیوں کا راز کھول دیا

اسماء عباس، جن کی بہن بشریٰ انصاری سپر اسٹار ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے والد، معروف رائٹر اور صحافی احمد بشیر کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتائیں جو پہلے کم لوگ جانتے تھے۔ احمد بشیر پاکستان کے دانشور طبقے میں ایک بڑا نام سمجھے جاتے تھے، مگر ان کی ذاتی زندگی میں کچھ ایسی کہانیاں چھپی تھیں جن کا اب انکشاف ہوا ہے۔
اسماء نے نور الحسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں شیئر کیا کہ ان کے والد کی اصل میں دو شادیاں ہوئی تھیں۔ ان کی پہلی شادی تو والدین کی مرضی سے ان کی اپنی ہی کزن سے طے ہوئی تھی، لیکن احمد بشیر کو بھلا یہ رشتہ کب منظور تھا؟ انہوں نے نکاح کے فوراً بعد ہی فرار کا راستہ اپنایا۔
بتایا گیا کہ ایک دوست کی مدد سے احمد بشیر نے اپنی پہلی بیوی سے طلاق لی اور پھر انہوں نے اسماء کی والدہ سے شادی کی، جو ان کی رشتہ دار بھی تھیں۔ یوں اسماء کی والدہ ان کی دوسری بیوی بنیں۔ اسماء نے مزید شیئر کیا کہ ان کے والد اپنی والدہ سے بے انتہا محبت کرتے تھے اور ان کے بغیر رہنا ناممکن تھا۔
تو بھلا ہوا کیا؟ جب ان کی پہلی بچی، رائٹر نیلم بشیر پیدا ہوئیں اور اسماء کی والدہ اپنی امی کے گھر گئی تھیں صحت یاب ہونے، تو احمد بشیر نے انہیں زچگی کے اگلے ہی دن واپس آنے کو کہا۔ انہوں نے انکار کیا تو احمد بشیر نے نقلی طلاق نامے بھجوا دیے تاکہ انہیں ڈرا کر واپس بلا سکیں۔ وہ گھبرا گئیں اور گھر واپس آ گئیں، مگر وہاں آ کر معلوم ہوا کہ طلاق نامہ نقلی تھا۔
